Thursday, September 2, 2010

کھلاڑی سب کچھ بھول کر ون ڈے سیریز پر توجہ دیں ،آفریدی

کھلاڑی سب کچھ بھول کر ون ڈے سیریز پر توجہ دیں ،آفریدی

کھلاڑی سب کچھ بھول کر ون ڈے سیریز پر توجہ دیں ،آفریدی


ٹاونٹن: اسپاٹ فکسنگ کے بھنورمیں پھنسی پاکستان کرکٹ ٹیم آج سمرسیٹ کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے الزامات کے بعد ٹیم کی کپتانی کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔ٹاونٹن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ گزشتہ روز کھلاڑیوں نے بھر پور پریکٹس کی ہے اور ان کی نظریں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ پر مرکوز ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑیوں پر اسپاٹ فکسنگ کے الزامات لگنا مایوس کن ہے لیکن اب تک کچھ ثابت نہیں ہوا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ اس وقت پاکستان ٹیم مشکل وقت سے گزر رہی ہے اور ایسے موقع پر قومی ٹیم کی قیادت کرنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔ قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ وہ کوچ وقار یونس کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کا مورال بلند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آل راونڈر نے کہا کہ کھلاڑیوں کو واضح کردیا ہے کہ تمام باتوں کو بھول کر ون ڈے سیریز پر توجہ دیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی سمرسیٹ کے خلاف پریکٹس میچ میں تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

No comments:

Post a Comment